1 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے سکیورٹی دستوں نےایران سے ترکی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے والے 7 دہشت گردوں کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کردیا ہے اس جھڑپ میں پژاک دہشت گرد تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گيا ہے۔

ابنا: ایرانی انٹیلیجنس وزارت نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروپ کے 7 افراد کو ہلاک کردیا ہے اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سکیورٹی دستوں نےایران سے ترکی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے والے 7 دہشت گردوں کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کردیا ہے اس جھڑپ میں پژاک دہشت گرد تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی مارا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد گروپ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اس گروپ کا  سربراہ کاراساج المعروف جمیل ہے جو ترکی کا شہری ہے  ا س دہشت گرد نے ماکو ضلع میں اہلسنت کے عالم دین ملا سعید خوش کو شہید کیا تھا اور ایرانی انٹیلیجنس نے اسےساتھویں سمیت ہلاک کردیا ہے۔.............

/169